اترپردیش کے وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے
وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ ٹیلی ویژن چینلز پر زیادہ
نظر آنا بھی ایک طرح کی بدعنوانی ہے اور الیکشن کمیشن کو ایسا نظام بنانا
چاہئے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کا وقت ملے۔ریاستی اسمبلی میں ایس پی
سرپرست ملائم سنگھ یادو اور اسمبلی کے اسپیکر
ماتا پرساد پانڈے پر تحریر کردہ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا
کہ ٹی وی پر ایک ہی پارٹی اور اس کے لیڈر کا ہر وقت نظر آنا جمہوریت کے لئے
بڑا خطرہ ہے۔جمہوریت کو متحرک رکھنے کے لئے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹی وی میں لائیو رہنے کا مساوی موقع ملنا چاہئے۔